Parwaz E Shaheen


Гео и язык канала: Индия, Фарси
Категория: Познавательное


اردو ادب
سنہرے الفاظ
واٹس ایپ اسٹیٹس
اسلامک وائرل پوسٹ
اسلامک معلومات
اسلامک معلوماتی اضافے کے لیے ہمارے چینل کو فالو کریں اپنے دوستوں تک شیئر کریں

Связанные каналы  |  Похожие каналы

Гео и язык канала
Индия, Фарси
Статистика
Фильтр публикаций


خوبصورت لمحے تو ہمارے اپنے وجود، سوچ اور ردعمل کا نتیجہ ہوتے ہیں۔۔۔ پھر وقت اور موسم چاہے کوئی سا بھی ہو۔۔۔۔


*جس چیز پہ شُکر کیا جائے وہ بڑھا دی جاتی ہـے...!*

*جب بھی زندگی میں کسی چیز کی کمی محسوس ہو تو اس پہ شُکر کرنا شروع کر دیں اللّٰــہ وہ چیز بڑھانا شروع کر دے گا...!*

*پھر چاہے وہ چیز رزق ہو، محبت ہو، سکون ہو یا کچھ بھی ہو...!*


Видео недоступно для предпросмотра
Смотреть в Telegram


Видео недоступно для предпросмотра
Смотреть в Telegram


















‏غم پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں
"جس نے اپنی پریشانی پر قدم رکھا وہ جیت گیا اور جس نے پریشانی کو سر پر سوار کیا وہ ٹوٹ گیا..."


محب چائے☺️

دل لگی دلبری عاشقی چائے سے
چل رہی ہے مری زندگی چائے سے

یہ مرا تجربہ ہے مرے دوستو
دور ہو جائے گی کاہلی چائے سے

دیکھئے پی کے ہی سب ہوئے ہیں حسیں
عالیہ، ثانیہ، مادری، چائے سے

آپ غمگین ہیں سر میں رہتا ہے درد ؟
کیجئے آپ پھر دوستی چائے سے

ایک کپ پی لیا درد سر جب بڑھا
چھٹ گئی رنج کی تیرگی چائے سے

دیکھ کر ہر کوئی کہہ رہا ہے مجھے
عشق کرتا ہے یہ آدمی چائے سے

اس سے کاظم مری دشمنی جانئے
جس کسی کو بھی ہے دشمنی چائے سے
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاظم شیرازی یوپی


🏆 My YouTube channel achieved 1,000 subscribers on 27th September 2024! Track and celebrate your own success today for free with @vidIQ https://vidiq.com/certificates/rwwEm0KLaZ


: ایک کباڑی  والے سے  بات کر  لی  ہے
ری ایکٹ نہ کرنے والے سوئے ہوئے ممبرز بیچنے ہیں مجھے
     😂😍😀🤐


Chek Out This Vedio On Farooqui Media official


استاد نے کلاس روم میں داخل ہوتے ہی بغیر کوئی بات کیے.
بلیک بورڈ پر چاک سے ایک لمبی لکیر کھینچ دی اور پورے کلاس کو مخاطب ہوکر کہا :
“تم میں سے کون ہے جو بلیک بورڈ پر موجود اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دے؟ ”
استاد کے سوال کا جواب کلاس میں موجود طلباء میں کسی کے پاس بھی نہیں تھا۔ سوال ہی ایسا عجیب و غریب تھا۔
ساری کلاس سوچ میں پڑ گئی کیونکہ استاد نے ایک ناممکن بات کہہ دی تھی.
کلاس کے سب سے ذہین طالب علم نے کھڑے ہو کر کہا کہ استاد محترم
“یہ ناممکن ہے ، لکیر کو چھوٹا کرنے کے لیے اسے تھوڑا سا مٹانا پڑے گا جو چھوئے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا اور آپ نے چھونے سے منع کیا ہے“ .
باقی طلباء نے بھی سر ہلا کر اس طالبعلم کی بات کی تائید کی۔
استاد نے گہری نظروں سے طلباء کی طرف دیکھا
اور کچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر چاک سے اس لکیر کے متوازی لیکن اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی،
جس کے بعد سب نے دیکھ لیا کہ اب پہلے والی لکیر چھوٹی نظر آ رہی ہے،
استاد نے اس لکیر کو چھوئے بغیر ، اسے ہاتھ لگائے بغیر اُسے چھوٹا کر دیا۔
طلباء نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھا تھا کہ دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر , دوسروں پر تنقید کیے بغیر ، اُن کو بدنام کیے بغیر ، اُن سے حسد کیے بغیر , اُن سے آگے بڑھ جانے کا ہنر انہوں نے چند منٹ میں سیکھ لیا تھا.
کہ اپنے آپ کو اخلاق میں ، کردار میں اور عمل سے دوسرے سے آگے بڑھا لو تو تم خودبخود دوسروں سے بڑے نظر آنے لگو گے. دوسروں کو چھوٹا کر کے کوئی بڑا نہیں بن سکتا بلکہ خود بڑا ہوکر بڑا بن سکتا ہے.۔!!!


•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•

میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے

میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے

عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگی
میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے

مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر
تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے

تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی مجھے دوستوں کا پتا نہیں
تری داستاں کوئی اور تھی مرا واقعہ کوئی اور ہے

وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیں
مرا جرم تو کوئی اور تھا پہ مری سزا کوئی اور ہے

کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے
جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے

جو مری ریاضت نیم شب کو سلیمؔ صبح نہ مل سکی
تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے

شاعر سلیم کوثر
╭•┅═=❁✿✿❁=═┅•╮
           منتخب   اَنْـجَـانْ مُـسـَافِـرْ 
╰•┅═=❁✿✿❁=═┅•╯
•┈┈┈••✾•🌿🌺🌿•✾••┈┈┈•
منجانب صِـدِیِـقِـی شَـاعِـرِیْ



Показано 20 последних публикаций.